بوٹ پالش کرنے والا ننھا بچہ بالاآخر مل گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کی بچے سے ملاقات، مالی معاونت کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 جنوری 2020 10:44

بوٹ پالش کرنے والا ننھا بچہ بالاآخر مل گیا
کوئٹہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2020ء) بوٹ پالش کرنے والی ننھے بچے کی آواز بھی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے سنی گئی۔وزیراعلیٰ نے ننھے بچے سے ملاقات کی اور ان کی مدد کی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ننھے سے بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے شدید برفباری میں بھی کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ننھا بچہ بوٹ پالش کا کام کرتا ہے۔ٹھٹھرتی سردی میں بچے کی اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کر دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت کو بھی ہوش آ ہی گیا۔بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں شدید سردی میں فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرنے والے 6 سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی کفالت کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جس کے بعد اس بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

تاہم اب وہ بچہ مل گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بوٹ پالش کرنے والے بچے سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے بچے کی مالی معاونت کی اور سردی سے محفوظ رہنے کے لیے گرم کپڑے بھی دئیے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان جناب جام کمال صاحب نے شدید سردی میں پالش کا کام کرنے پر مجبور بچے سے ملاقات کی. وزیراعلی نے بچے کی کفالت و مالی معاونت کی ہدایت کی تھی آج اس معصوم بچے اسد اللہ کو وزیراعلی سیکرٹریٹ مدعو کرکے نقد رقم،راشن،گھریلو ضروریات کا سامان،گرم کپڑوں سے نوازا.
وزیراعلیٰ بلوچستان نے بوٹ پالش کرنے والے اس چھ سالہ بچے کی کفالت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کام کرنے والے دوسرے بچوں سے بھی ہرممکن تعاون کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ 6 سالہ بچہ کافی عرصہ سے بلوچستان ہائیکورٹ کے باہر فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرتا ہے۔جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر شدید دکھ کا اظہار کیا ۔ایک صارف نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی جما دینے والی شدید سردی میں جب مائیں اپنے بچوں کو بستر سے نکلنے نہیں دیتیں۔تب بوٹ پالش لیے روزی روٹی کمانے نکلا یہ ننھا بچہ انسانیت کے نام پر بھی اور فلاحی ریاست، مدینہ کی ریاست کا نام لینے والوں کے منہ پر بھی شدید طمانچہ ہے۔
ایک

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں