پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کے تحت پودے لگانے کا مقصد سیلاب اور ماحوتی آلودگی کو کم کرنا ہے ،کمشنر قلات ڈویژن

اتوار 23 فروری 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر ناظم جنگلات قلات ڈویژن محمد اقبال زہری مہتمم جنگلات خضدار اویس اکبر ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف محمد اسلم عمرانی ننھے بچوں محمد عبدالباسط روحان اقبال نے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت پلانٹ فار پاکستان ڈے پر ضلعی سیکرٹریٹ آفس خضدار کے سبزہ زار میں درخت لگا کر قلات ڈویژن میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ شجر کاری ایک بہترین سرمایہ کاری ہیں پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کے تحت پودے لگانے کا مقصد سیلاب اور ماحوتی آلودگی کو کم کرنا ہے جبکہ خوبصورت دوست ماحول پیدا کرکے صاف ستھری ہواسے صحت مند ماحول پیدا کرنا ہے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ اس قومی مہم میں ننھے بچوں محمد عبدالباسط اور روحان اقبال زہری نے درخت لگا کر یہ پیغام دیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے بچوں کی طرح انکی نگہداشت کی جائیں بریفنگ میں ناظم جنگلات قلات ڈویژن محمد اقبال زہری نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے پر قلات ڈویژن میں 4500درخت لگائیں گے جبکہ 11ہزار 500درخت تقسیم کریں گے مہتمم جنگلات خضدار اویس اکبر نے بتایا کہ ضلع خضدار میں 22ہزار 500 درخت لگائیں گے اور ایک لاکھ سے زائد درخت تقسیم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں