کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے عید الاضحیٰ نوشکی کے اگلے مورچوں پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ منائی

انھوں نے افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی پیشہ وارانہ تیاریوں و عزم صمیم کو سراہا

پیر 3 اگست 2020 22:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے عید الاضحی کے پہلے دن نوشکی کا دورہ کر کے اگلے مورچوں پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی،کمانڈر سدرن کمانڈ کو نوشکی پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے نوشکی میں افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کی اور ان کی پیشہ وارانہ تیاریوں،بلند مورال و عزم صمیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ان گنت کاوشوں کی بدولت بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے،پاک فوج کے شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج صوبے کے چپے چپے میں دہشت گردوں کا خاتمہ اور امن و آشتی کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں