نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، قاسم خان سوری

نواز شریف کو سپریم کورٹ نے کرپشن کی بناء پر سسیلین مافیا کا نام دیا، وہ بیماری کا بہانہ بناکر ملک سے باہر چلے گئے، ڈپٹی اسپیکر

جمعرات 22 اکتوبر 2020 15:51

نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، قاسم خان سوری
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ طویل مدت تک حکومتوں میں رہنیوالوں نے ملک اور قوم کیلئے کیا کیا، نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کترے ہوئے انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے کرپشن کی بناء پر سسیلین مافیا کا نام دیا، وہ بیماری کا بہانہ بناکر ملک سے باہر چلے گئے۔

(جاری ہے)

قاسم سوری نے کہا کہ اداروں کے خلاف الزام تراشی قابل مذمت ہے، انہوںنے کہاکہ جس طرح کا جلسہ کوئٹہ میں 2012 ء میں پی ٹی آئی نے کیا تھا ویسا جلسہ اپوزیشن کرکے دکھا دیں ہم انہیں مان جائیں گے، یہ ویسا نہیں بلکہ اس سے آدھا جلسہ ہی کرکے دکھا دیں۔انہوںنے کہاکہ لوگ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جماعتوں میں کوئی اتفاق نہیں ،ہم مختلف شعبوں میں قانون سازی کر رہے ہیں، ہم کسی کی خواہشات پر نہیں بلکہ قانون اور قواعد کے مطابق ملک اور اسمبلی چلائیں گے۔اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے ورچول یونیورسٹی کے کانووکیشن سے بھی خطاب کیا اور فارغ التحصیل طلباو طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں