ہرنائی میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

منگل 21 ستمبر 2021 15:33

ہرنائی میں 5 روزہ انسداد  پولیو مہم کا آغاز
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) ہرنائی میں 5 روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مہم کے دوران  5سال سے کم عمر کے  22ہزار968 بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،جس کے لیے 121   موبائل ٹیمیں ،  15 یو سی ایم او ٹرانزٹ پوائیٹ 14،  30 فیکسڈ سنٹر اور 39 ایریا انچارج کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے  پولیو کے قطرے پلاکر  مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ مہم میں کوئی بھی بچہ رہ جائے تو انہیں  ڈی ایچ او آفس میں پانچویں  روز تک قطرے پلائے جا سکتے ہیں جبکہ لیویز اور پولیس کی نگرانی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ہیلتھ کے ضلعی آفسران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

  انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں 5 روزہ پولیو مہم میں ہمارے قبائلی عمائدین ،علما کرام ،بلدیاتی نمائندے اور  شہری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے معاشرے کے ہرشہری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ ضلع ہرنائی میں کوئی بھی  بچہ یابچی پولیو کے اس موذی مرض میں مبتلا نہ ہوسکے۔  انہوں نے  کہا کہ پولیو کے اس موذی مرض کو ضلع سے پاک کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں جس طرح سابقہ پولیو مہم کو کامیاب کیا ہے آج سے شروع ہونے والی5 روزہ پولیو مہم کو بھی کامیاب کریں گے،  ضلع میں پولیو مہم کی  نگرانی محکمہ صحت کیساتھ مل کر کروں گا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں