3 فروری کا دھرنا مطالبات کی منوانے تک جاری رہے گا ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان

بدھ 26 جنوری 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولاناعبدالقادرلونی جنرل سیکرٹری عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا محمد حیات مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی نائب امیر مولانامحمدحیات صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک خان محمدحسنی صوبائی نائب امیر مولاناخدائے نظر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی ودیگر نے کہا کہ 3 فروری کا دھرنا مطالبات کی منوانے تک جاری رہے گا ،صوبائی حکومت کی سردمہری نے ہمیں دھرنے پر مجبور کردیا ہے، بلوچستان میں ہمیشہ سانحات کی تحقیقات ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کو ہم نے بہت دیکھا شاید حکومت نے اس دفعہ بھی تحقیقات کو پھینکنے کا ارادہ کیا صرف مذمتی بیان یا اسے محض کسی تنظیم کی کارستانی قرار دینا تو کافی ہے اور نہ ہی کسی مسئلہ کا حل ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی ناپاک سازشوں پر حکومت نے آنکھوں پرپٹیاں باندھی ہے دشمن قوتوں کی جڑیں حکومت کی بے حسی اور بے بسی سے مضبوط ہورہی ہے صوبائی حکومت دہشت گردی میں کمی کا کریڈٹ تو لیے رہے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کی دعوے تو کررہے ہیں لیکن دہشت گردی کے تسلسل سے اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہیں لیکن حکومت ٹًس سے مًس نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی غفلت سے قوم مجرموں کے رحم وکرم پر ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لینے کیلئے تیار نہیں ہے۔صوبہ جنگلستان اور درندستان بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 3 فروری بلوچستان کے تمام اضلاع لائحہ عمل کے تحت دھرنے کے لیے تیاری کرے اب وزیراعلیٰ کو جگانا ہے ہم نے تو صبر اور تحمل سے کام لیا اور وزیراعلیٰ نے شرافت کو غلط سمجھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں