کوئٹہ میں 200 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان کو عدالت نے سخت سزا سنادی

قائد آباد کے علاقے میں نازیبا ویڈیو سکینڈل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل کو چھ برس قید کے ساتھ پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 1 دسمبر 2022 00:34

کوئٹہ میں 200 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان کو عدالت نے سخت سزا سنادی
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2022ء ) کوئٹہ میں 200 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان کو عدالت نے سخت سزا سنادی۔ قائد آباد کے علاقے میں نازیبا ویڈیو سکینڈل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل کو چھ برس قید کے ساتھ پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں 200 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان کو عدالت نے چھ، چھ سال قید سنا دی۔

قائد آباد کے علاقے میں نازیبا ویڈیو سکینڈل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل کو چھ برس قید کے ساتھ پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل میجسٹریٹ نے سیکشن 22 کے تحت ملزمان کو سزائیں سنائیں۔ واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں کوئٹہ میں 200 سے زائد لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دینے اور نشے کا عادی بنا کر اُن کی برہنہ ویڈیوز بنائی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں بلیک میل کر کے متعدد بار گروہ نے زیادتی بھی کی تھی۔

پولیس نے شکایات سامنے آنے کے بعد سابق کونسلر ہدایت خلجی نامی ملزم کو گرفتار کیا جس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اُس نے بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ یہ گھناؤنا کام شروع کیا اور پھر تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے دیگر لڑکیوں کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ دیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں