حاجی محمد خان طور کی جعلی ڈگری کیس فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

پیر 16 جولائی 2018 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں سزا ہونے والے بلوچستا ن عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی ivلورالائی حاجی محمد خان طوراوتمانخیل کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ۔

گزشتہ روز حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے خود کو بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو سرنڈر کیا اور موقف اختیار کیاکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی کے ان کے خلاف دائر کیس کے فیصلے کے موقع پر وہ کوئٹہ میں علاج کی غرض سے موجود تھے اس لئے وہ خود کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے کے بعد عدالت کے روبرو سرنڈر کرتے ہیں اس موقع پر انہوں نے اپنے وکلاء سید ایاز ظہور ایڈووکیٹ ،امیر محمد ترین ایڈووکیٹ اور صادق علی زئی ایڈووکیٹ کے توسط سے سزا کے خلاف اپیل دائر کی جس میں سزا کی معطلی اور کیس پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ان کے وکلاء نے دلائل دئیے جس کے بعد عدالت نے اپیل کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کئے اور سماعت18جولائی تک کیلئے ملتوی کردی ۔سماعت کے بعد حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کو پولیس اپنے ہمراہ لے گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں