عوام 25 جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی و خو شحالی کو پا یا تکمیل تک پہنچا نے کا عزم کر ینگے،امیر افضل خان

مسلم لیگ(ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،کار نر میٹنگز سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 17:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ این اے 264اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوارامیر افضل خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوام 25 جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی و خو شحالی کو پا یا تکمیل تک پہنچا نے کا عزم کر یں گے،مسلم لیگ(ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے منگل کو مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی و خو شحا لی اور ووٹ کی عزت کی بحا لی پا کستان مسلم لیگ(ن) کا منشور ہے جس پر ہر پارٹی صورت میں عملدرآمد کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصرمسلم لیگ(ن ) کو بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے ختم کرنا خواب دیکھ رہے ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کے دلوں میں بستی ہے جس سے پارٹی کو نکال ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) امیدواروں کے انتخابی نشان ’’شیر‘‘ پر مہر لگاکر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے یہ ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ (ن ) آج بھی ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں