ْسانحہ مستونگ کیخلاف بلوچستان کے وکلاء تنظیموں کا عدالتی بائیکاٹ جاری ، عوام رُل گئے

بدھ 18 جولائی 2018 22:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) سانحہ درینگڑھ(مستونگ ) کے خلاف بدھ کے روز بھی بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث سائلین اور قیدیوں کو سخت مشکلات درپیش رہیں ،یاد رہے کہ بلوچستان کی وکلا ء تنظیموں کی جانب سے خیبرپشتونخوا کے علاقے یک توت میں بیرسٹر ہارون بلور اور اے این پی کے کارکنوں پر ہونیو الے خودکش بم حملے کیخلاف تین روزہ سوگ کااعلان کیاتھا تاہم اس واقعہ کے بعد مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں نواب زادہ میر سراج رئیسانی سمیت 149افراد جان کی بازی ہارگئے تھے مذکورہ واقعہ کے خلاف بھی وکلاء تنظیموں کی جانب سے 16جولائی سے 18جولائی تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کااعلان کردیاگیاتھا جس کے باعث گزشتہ تین دنوں سے کیسز کی سماعت میں پیشرفت نہیں ہوسکی ہے بلکہ قیدیوں اور سائلین کو بھی سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں