کو ئٹہ گلیڈیٹرز کے تعاون سے پہلاآل بلوچستان ریڈبل چیمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ جاری

پیر 23 جولائی 2018 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پہلاآل بلوچستان ریڈبل چیمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ 2018کے سلسلے کا شاندار فائنل میچ یونیورسٹی آف بلوچستان اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز(BUITMS) کے درمیان کھیلا گیا۔ یونیورسٹی آف بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے کیھلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 179رنز بنائے۔

جس میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجم ثاقب نے 65 اور سید حمیدللہ نے 31رنز بنائے۔ آئی ٹی یونیورسٹی کی طرف سے اسد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں آئی ٹی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 154رنز بنا سکی جس میں سعید کے 59 اور شیکل آغا کے 44رنز شامل تھے۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کی جانب سے عبدالغنی نی03، محمد غوث نی02اور نجم ثاقب نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس طرح یہ شاندار میچ جامعہ بلوچستان کے ٹیم نی25رنز سے جیت کر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا جو کراچی میں کیھلا جائے گا۔ اور پاکستان بھر سے آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ نجم ثاقب کرار پائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی نجم ثاقب کو کرار دیا گیا ۔ جنہوں نے تین میچوں میں 201رنز بنائے۔ آخر میں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی آٹھ ٹیموں کے منتظمین نے ریڈ بل کے اس کاوش کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے پہلی بار کوئٹہ گلیڈیٹرز کے تعاون سے بلوچستان میں یہ ٹورنامنٹ کروا کر اور یونیورسٹی کے بچوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں