ملک بھر میں 13ستمبر کو مائنز مالکان مائنز منسٹری HRDکیخلاف یوم سیاہ منائیںگے

منگل 14 اگست 2018 20:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان سینٹر مائینز لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سلطان محمد نے کہا ہے کہ سنجدی مائنز ایریا میں گیلانی کول کمپنی کے اندر جو حادثہ ہوا ہے اس میں 19کانکن فوت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا مائنز کے حادثے میں اگر کوئی مزدور جاں بحق ہوجاتا تو اس کوصرف 2لاکھ معاوضہ دیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

فیڈرین نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں 13ستمبر کا مائنز مالکان مائنز منسٹری HRDکے خلاف یوم سیاہ منائے گی اور فیڈریشن شاہرگ میں حالیہ دنوں میں وکروں کے اغوا،ْء پر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ غریب ورکروں کو سیاسی مطالبہ کا حصہ نہ بنایا جائے۔ مائنز میں ہرروز کوئی نہ کوئی حادثات ہورہے ہیں ۔ورکرو وفات پارہے ہیں جس کی وجہ سے کمپنی نے خود کام کرنا چھوڑ دیا اور اور کام غیر رجسٹرڈ ٹھیکداروں اور پیٹی ٹھیکداروں کے حوالے کردیاگیاہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں