کوئٹہ،محمد اسلم بھوتانی کی سردار یار محمد رند سے ملاقات ، ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے تحریک انصاف کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 میں محمد اسلم بھوتانی کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عزرداری میں سماعت کے سلسلہ میں کوئٹہ پہنچے ہیں 24 ستمبر کو وہ ٹریبونل کے سامنے پیش ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں