فرنٹئیرکور بلوچستان کے زیر اہتمام سبی سکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں ملٹری اکیڈمی سے پاس آئوٹ ہونے والے آفسران کی رینک لگانے کی پر وقار تقریب

رینک لگانے کی پر وقار تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،ترجمان ایف سی

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) فرنٹئیرکور بلوچستان کے زیر اہتمام سبی سکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے حال ہی میں پاس آئوٹ ہونے والے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آفسران کی رینک لگانے کی پر وقار تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔رینک لگانے کی تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیشن حاصل کرنے والے افسران کو تقریب میں والدین کے ساتھ ساتھ آئی جی ایف سی بلوچستان،سردار یار محمد رند ، میر ہزار خان کھوسہ اور سردار زادہ حیر بیار خان نے رینک لگائے۔تقریب میں نئے پاس آئوٹ ہونے والے آفسران کے والدین کے علاوہ نوابزادہ شاہ ذین بگٹی، محمد خان خجک اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔واضح رہے کہ اکتوبر 2018میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد آفسران نے فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں