برتھ رجسٹریشن بچوں کا بنیادی اور قانونی حق ہے، برتھ رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے بچے اپنی قانونی وجود کو ثابت نہیںکرسکتے، ہر حالت میں بچوں کی برتھ رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:50

کوئٹہ۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی نے کہا ہے کہ برتھ رجسٹریشن بچوں کا بنیادی اور قانونی حق ہے برتھ رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے بچے اپنی قانونی وجود کو ثابت نہیںکرسکتے ہر حالت میں بچوں کی برتھ رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ قوموں کی ترقی اور بقاء ریکارڈ جمع کرنے پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے یونیسف اور سحر کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا دارومدا اعدادو شمار جمع کرنے پرہے ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سحر عبدالودود، ایڈیشنل سیکرٹری صحت محمد ندیم سمالانی، نمائندہ صوبائی محسب سید نور شاہ ڈی جی رورل ڈویلپمنٹ نعمت اللہ اور ڈی جی تعلقات عامہ بلوچستان محمد نعیم بازئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ قومی قوانین ا ور انٹرنیشنل کنونشن کے مطابق پاکستان میں 6کروڑ بچوں میں سے 30لاکھ بچے قانونی طور پر اپنے وجود کو ثابت نہیںکرسکتے انہوں نے مزید کہا کہ والدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروائیں تاکہ بچے اپنی وجود کو ثابر کرسکیں۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ یونیسف اور سحر کے تعاون سے صوبے کے چار اضلاع کوئٹہ، پشین ، قلعہ عبداللہ اور نوشکی میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کررہے ہیں جس کا مقصد بچوں کی رجسٹریشن کو مزید بڑھانا ہے۔ والدین کی ذمہ د اری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی رجسٹریشن پیدائش کے فوراً بعد یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں اور اس عمل میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ والدین میں اپنے بچوں کی بروقت برتھ رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں