صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص ہلاک

جمعرات 9 مئی 2024 21:55

ٖ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اسی طرح کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رحیم نامی شخص کو زخمی کرکے فرار ہوگئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں