موجودہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سید افضل شاہ

جمعرات 9 مئی 2024 22:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے جنرل سیکریٹری سید افضل شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔نالائق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہ تو پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلایا جاتا ہے۔نہ اشیائے خوردونوش کی قیمیتیں چیک کرنے کیلئے کوئی متعلقہ اہلکار بازار کا دورہ کرتا ہے۔

جس سے گرانفروش دکاندار اپنی من مانی کا ریٹ لگا کر دن دھاڑے غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے عوام رل گئے ہے۔ایک طرف بے روزگاری عروج پر ہے۔اور دوسری طرف خود ساختہ مہنگائی،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔سفید پوش افراد اب کہیں کے بھی نہیں رہے،بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بھی دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔طلبا اپنی ڈگریاں بے روزگاری کی وجہ سے پھینکنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بے روزگاری کی وجہ سے زہنی تناو کے شکار نوجوانوں کا رجحان منشیات جیسی لعنت کی طرف بڑھ رہا ہے۔خدارا حکومت وقت نوجوانوں کی روزگار کیلئے ہوش کے ناخن لے کر کچھ سوچیں۔اور ژوب کی ضلعی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو سستی اشیا خوردونوش کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔بصورت دیگر عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کسی بھی احتجاج سے دریغ نہیں کرے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں