لاہور کے وکلاء کے ساتھ ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے ، قاری رحمت اللہ

جمعرات 9 مئی 2024 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر بلوچستان بار کونسل قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور کے وکلاء کے ساتھ ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے ملک کے تمام وکلاء کے لاہور کے وکلاء ساتھ ہیں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وکلاء کی آواز پر لبیک کہہ کر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو میڈم حمیرا ، ملک حفیظ محمد شہی ایڈووکیٹ ، کامران احمد ایڈووکیٹ ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وکلاء لاہور کے وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں لاٹھی چارج شیلنگ ظلم و بربریت نا قابل برداشت ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے وکلاء کے موقف کی تائید کرتے ہیں اور ان کے جدوجہد سے مطمئن ہیں جو بھی کال دیں گے ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے طاقت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے مل بیٹھ کر حل کیا جائے لاٹھی چارج ، شیلنگ اور مار پیٹ کے ذریعے مسائل کو گھمبیر بناکر من پسند فیصلے مسلط کرنا قبول نہیں وکلاء برادری نے ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوری انداز میں اپنے موقف کو پیش کرکے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے قانون کے حوالے سے وکلاء ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے موقف کو سنے بغیر زور زبردستی فیصلے تونپنا مسائل کو مزید گھمبیر اور قانون کی حکمرانی کو خاموش کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں وکلاء پر تشدد لاٹھی، چارج کی مذمت کرتے ہیں اور ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انہیں کبھی بھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے ہر موقع پر ان کی آواز میں آواز ملاکر ایک ساتھ چلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں