گورنر بلوچستان سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدرہادی عسکری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا

منگل 23 اکتوبر 2018 17:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدرہادی عسکری کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے گورنر بلوچستان سے اپیل کی کہ زائرین امام حسین کو فول پروف سیکورٹی اورانکی بروقت روانگی کیلئے موثراقدامات کئے جائیں اورکھلم کھلا کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ٹی این ایف سے سے وابستہ امن پسند لوگوں کو فورتھ شیڈول میں ڈال کرانکی زبان بندی کانوٹس لیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر من و عن عملدرآمدکرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

گورنربلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے مطالبات پر غورانہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں