کوئٹہ ، آسیہ کیس کی نظرثانی درخواست کے فیصلے تک آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،مفتی محمد حیات القادری رضوی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ آسیہ کیس کی نظرثانی درخواست کے فیصلے تک آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے آسیہ کیس کی نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران علماء کے دلائل سنے جائیں ناموس رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کے معاملے میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہو سکتے حکومت ناموس رسالت کے معاملے کی حساسیت کو نظرانداز نہ کرے اہل سنت نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کا ساتھ دیا ہے فوج اور عدلیہ کے خلاف منفی اور اشتعال انگیز تقریر کرنا ملک دشمنی ہے امن پسندی اور قانون و آئین کی پابندی اہل سنت کی حقیقی شناخت ہے ناموس رسالت کے مسئلے پر کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کر سکتے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے اہل سنت کا کوئی تعلق نہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں