کونسلر سخی محمدی ہزارہ ایک حادثے میں ناگہانی موت پارٹی مخلص ورکر سے محروم ہوگئی، بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ بی این پی ہزارہ ٹائون علی آباد یونٹ کے یونٹ کونسلر سخی محمدی ہزارہ ایک حادثے میں ناگہانی موت پارٹی مخلص ورکر سے محروم ہوگئی جس کی پارٹی کے ساتھ گہری وابستگی اور متحرک کردار کی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے کسی بھی پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںسیاسی جماعتیں کارکنوں کے دن رات کی کاوشوں محنتوں اور عوام کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد پارٹی کی پروگرامز افکار خیالات اور پرچار کو عام کرنے کی وجہ سے عوام میں مقبول ہوتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری ، سابق ضلعی سیکرٹری اسدسفیر شاہوانی ، سابق کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی ، ظفر نیچاری ملک محمد احسن مینگل ، محمد حنیف لانگو ملا محدی نے ایک وفد کی صورت میں گذشتہ روز ہزارہ ٹائون میں پارٹی کے ضلعی کونسلر مرحوم سخی محمدی ہزارہ کے انتقال پر گہرے ان کے گھر جاکر ان کے بھائی امین محمد ی ہزارہ اور ان کے قریبی عزیزوں میں علی مدد ہزارہ بوستان علی ہزارہ محمد محمدی ہزارہ،منظور حسین ہزارہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مختصر عرصے میں ہزارہ ٹائون میں پارٹی کو فعال رکھنے خاص کر گذشتہ ضمنی الیکشن اور الیکشن کے دوران سخی محمدی ہزارہ نے بھر پورسیاسی کردار ادا کرتے ہوئے جس انداز میں ایک مخلص سیاسی ورکر کی حیثیت سے رول اور کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش اور ان کی اقدامات سیاسی جدوجہد کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اور ان کی ناگہانی موت سے پارٹی ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوگئے ۔اور پارٹی کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کو پورا کرنے کیلئے مدتوں درکار ہونگی انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں مخلص اور ایماندار ورکروں کی کاوشوں کی وجہ سے پارٹیاں ہردلعزیز اور مقبول جماعتوں کے روپ میں عوام میں مقبول ہوتے ہیں ۔جن میں سخی محمدی ہزارہ کے نام بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سخی محمدی ہزارہ نے ہمیشہ تمام مشکلات نامساعد حالات کے پروا کئے بغیر خوف و ہراس کے جمود کو تھوڑتے ہوئے پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں جلسے جلسوں احتجاجی مظاہرے عوامی رابطہ مہم میٹنگوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شامل ہوتے تھے وہ ایک جراتمند بہادر پارٹی کے مخلص ورکرتھے ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے ساتھی ہونے کے باوجود تمام تر مالی مجبوریوں اور مشکلات کے باوجود وہ پارٹی کی تین رنگہ قومی بیرک کو بلند کرتے ہوئے اور قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کی جدوجہد میں پیش پیش تھے ۔

ان کی جدوجہد پارٹی کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جو تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر بلوچستان میں آواز تمام اقوام کے حقوق کی جدوجہد کیلئے مصروف عمل تھے انہوں نے لواحقین سے کہا کہ پارٹی اس غم میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء فرمائے ۔ دریں اثناء پارٹی رہنمائوں نے پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ٹائٹس جانسن کے گھر جاکر ان کے چاچی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور کیچی بیگ کے سماجی کارکن محمد قاسم نیچاری کے بھائی کلی گوہر آباد کے پارٹی رہنماء میر کاول خان کے قریبی عزیز کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں