ڈائریکٹر جنرل تعلقات کا انفارمیشن آفس سبی کا دورہ ،جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژنل ڈائریکٹریٹ کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی،ڈی جی پی آر

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:58

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نعیم احمد بازئی نے جمعرات کو یہاں انفارمیشن آفس سبی کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس ملک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سبی کے لئے مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نعیم احمد بازئی نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژ نل ڈائریکٹریٹ کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اکثر ڈویژ نل ڈیپارٹمنٹ کے پاس اپنی جگہ نہیں ہے میری بھرپور کوشش ہے کہ تمام ڈویژ نل افسران کے لئے اپنی جگہ فراہم کی جاسکیں قبل ازیں ڈویژنل انفارمیشن آفس کے انچارج سعیداحمد شاہوانی نے ڈی جی پی آر نعیم احمد بازئی اور ڈپٹی کمشنر سبی سیدذاہدشاہ کو تفصیلی بریفنگ دی بعد ازاں سبی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک وفد نے سعید الدین طارق کی قیادت میں ڈی جی پی آر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پریس کلب سبی کو فعال کرنے اور الیکشن جلد از جلد کرانے کے لیے کہا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پی آر نعیم احمد بازئی نے کہا کہ وہ پریس کلب سبی کو فعال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سبی سیدذاہدشاہ سے گزارش کی کہ وہ پریس کلب کے قواعد و ضوابط کی روشنی میں پریس کلب سبی کے الیکشن خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں