کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی صوبہ میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل ستائش ہے،صوبائی وزیر داخلہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:58

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی صوبہ میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل ستائش ہے، آج محکمہ کاونٹر ٹیررزم کی کاوشوں اور قربانیوں کے بدولت ہی ملک اور صوبہ سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو پایا ہی- سی ٹی ڈی نے پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا - ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ نے کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے دورہ پر کیا- صوبائی وزیر داخلہ نے اس موقع پر محکمہ کاونٹر ٹیررزم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعداد کار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ انتہائی محنتی،ذمہ دار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک آفیسر ہیں جنہوں نے محکمہ کاونٹر ٹیررزم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فعالیت اور کردار میں اہم کردار ادا کیا ہے دریں اثناء صوبائی وزیر داخلہ کو محکمہ اور صوبہ میں امن و امان کے بارے بریفنگ دی گئی جس پر صوبائی وزیر داخلہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اچھی حکمرانی کے قیام، دہشتگردی اور بدعنوانی سے پاک بلوچستان کے وژن کیساتھ ہی حکومت بلوچستان کی بھاگ دوڑ سمبھالی ہے اور اس وژن کے ساتھ وہ محکموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بذات خود محکمہ کاونٹر ٹیررزم کی فعالیت اور ترقی میںاہم کردار ادا کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں