سی ٹی ڈی کائونٹر ٹیرریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے بجائے کریمنل ٹیرریسٹ ڈیپاٹمنٹ بن چکا ہے ، حافظ حمداللہ

بد قسمتی سے عوام کے محافظ ہی عوام کے ٹیکسوں سے خریدی گئیں گولیاں انہی پربرسا رہے ہیں اور مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ایف آئی آر نا معلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے، وفود سے بات چیت

پیر 21 جنوری 2019 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کائونٹر ٹیرریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے بجائے کریمنل ٹیرریسٹ ڈیپاٹمنٹ بن چکا ہے بد قسمتی سے عوام کے محافظ ہی عوام کے ٹیکسوں سے خریدی گئیں گولیاں انہی پربرسا رہے ہیں اور مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ایف آئی آر نا معلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف نے جو مدینہ کی ریاست کے دعویٰ کئے تھے وہ سب کو یاد ہے مدینہ کی ریاست میں ہاتھ کے بدلے ہاتھ اور جان کے بدلے جان کاقانون ہے کسی بھی مہذب معاشرے میں اسطرح دن دیہاڑے بے گناہ شہرویوں پر گولیاں نہیںبرسائی گئیں اسطرح کے واقعات سے ہی عوام کے ذہنوں میں ہی اپنے محافظوں کے خلاف نفرت پیدا ہوتی ہے پرانے پاکستان میں سی ٹی ڈی کا مطلب کائونٹر ٹیرریسٹ ڈیپاٹمنٹ تھا جبکہ نئے پاکستان میں سی ٹی ڈی کا مطلب تبدیل ہوتے ہوئے کریمنل ٹیرریسٹ ڈیپارٹمنٹ بن چکا ہے بد قسمتی سے عوام کے محافظ ہی ٹیکسوں سے خریدی گئیں گولیاں غریب عوام پر برسا رہے ہیں ریاست کبھی بھی کسی محافظ کو یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ بغیر تفتیش کے گولیاں برسائے کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ ریاست کی جانب سے ایف آئی آر نا معلوم سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی کیا اب سیکورٹی اداروں میں بھی نا معلوم افراد کو بھرتی کیاجا رہا ہے سی ٹی ڈی کے حکام کی جانب سے بارہا بیانات تبدیل کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے بار بار جھوٹ بول رہے ہیں کبھی گاڑی میں سوار افراد اغواء کار کبھی دہشتگرد کبھی ان کے سہولت کار ،اور آخر میں ڈرائیور کو دہشتگرد قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بیان بازی اور جھوٹے کمیشن کے بجائے عملی طور پر اقدامات کرتے ہوئے انہیں عبرت کانشان بنانا چاہئے تا کہ آئندہ کوئی بھی اسطرح کرنے سے قبل کئی بار سوچے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں