صوبے کے مختلف اضلاع کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو معطل کر دیا گیا ہے،حکومت بلوچستان محکمہ صحت کااعلامیہ

بدھ 23 جنوری 2019 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو سرکاری احکامات کی حکم عدولی اور غیر مناسب رویے کی بناء پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل شدہ ایم ایس کی جگہ فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

جن ایم ایس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ان میں ڈاکٹر جہانگیر جعفرایچ ایس سی (بی19- ) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت ، ڈاکٹر عبدالجبار چیف میڈیکل آفیسر ( بی 19-) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال پشین ، ڈاکٹر اختر محمد سی ایم او (بی 19-) ایم ایس ڈی ایچ کیو قلعہ سیف اللہ ، ڈاکٹر جوہر خان سینئر میڈیکل آفیسر (بی 18-) ایم ایس DHQہسپتال دکی، ڈاکٹر سیف الدین بگٹی، سی ایم او (بی 19-) ایم ایس DHQہسپتال موسیٰ خیل اور ڈاکٹر رخشانی مگسی چیف لیڈی میڈیکل آفیسر ( بی 19-) ایم ایس /ڈی ایچ او ڈسٹرکٹ جھل مگسی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں