پوسٹ الیکشن ریویو کے عمل سے آئندہ عام انتخابات کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر

جمعرات 21 فروری 2019 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 کے انعقاد کے بعد الیکشن کمیشن آف پالکستان نے یو۔این۔ڈی۔پی کے تعاون سے پوسٹ الیکشن ریویو کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن کے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز، ضلعی الیکشن کمشنرز، سیاسی جماعتوں، امیدواروں، میڈیا، صوبائی اداروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں جاری پانچ روزہ پوسٹ الیکشن ریویو ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے احاطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے متعلقہ تجاویز لی جا رہی ہیں اور قابل عمل تجاویز کو پوسٹ الیکشن رویو رپورٹ میں شامل کیا جائے گا انہوں نیکہا کہ پوسٹ الیکشن ریویو کے عمل سے آئندہ عام انتخابات کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے اور انتخابی نظام میں کمزوریوں کا تعین اور انکا ادراک کیا جاسکتا ہے انہوںنے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ائندہ انتخابات کو غلطیوں سے پاک کرنے کیلئے متعد اقدامات کر رہا ہے جس میں سے ایک پوسٹ الیکشن ریویو ہے۔

(جاری ہے)

۔اس کے ذریعے ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز ہمیں اپنے تجربات اور چیلنجز سے اگاہ کریں اور تجاویز دیں جن کی روشنی میں انے والے انتخابات کو زیادہ سے زیادہ شفاف، موثر اور غلطیوں سے پاک بنایا جا سکے۔پوسٹ الیکشن ریویو کے ورکشاپ سے ایس او ٹو سیکرٹری الیکشن کمیشن اسلام آباد نعیم احمد اور یو این ڈی پی کی نمائندہ سلمہ حسن نی بھی خطاب کیا اور ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز سے تجاویز لیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں