درپیش سنگین چیلنجوں کا مقابلہ ایک منظم اور فعال تنظیم کے ذریعے کیا جاسکتا ہے،رہنما اے این پی

جمعہ 22 فروری 2019 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ درپیش سنگین چیلنجوں کا مقابلہ ایک منظم اور فعال تنظیم کے ذریعے کیا جاسکتا ہے فکر باچا خان کی خصوصیت ہے کہ وہ تنظیم کی لڑی میں پیوند ہے نئے ذمہ داران نئے جذبے اور ولولے کیساتھ پارٹی پیغام گھر گھرپہنچائیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے چیئرمین مابت کاکا ‘ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا ‘ رکن کمیٹی آصف خان کاکڑ ‘ حاجی عبدالجبار کاکڑ ‘ فرید احمد ‘ حکیم خان و دیگر نے ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام یونٹ سازی مہم کے سلسلہ میں نیو خان احمد جان یونٹ اور شہید عبدالرحیم کچلاک کے انتخابات کے موقع پر خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ ماضی میں برسراقتدار جماعتوں نے یہاں کے حل طلب مسائل کے حل سے چشم پوشی اختیار کی گئی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی موجودہ مخلوط حکومت میں عوام الناس کی بنیادی مصائب و مشکلات کے حل صحت ‘ تعلیم ‘ پینے کے پانی اور امن کے قیام کے لئے شامل ہوئی ہیں ہمیں عوام کا اعتماد اور مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا علاوہ ازیں نیو خان احمد جان یونٹ کے لئے صدر فرید احمد جنرل سیکرٹری عبداللہ ملنگ ‘ ضلعی کونسل کے اراکین جمالدین رشتیا‘ حضرت علی ‘ سخی داد ‘ شراف الدین جبکہ شہید عبدالرحیم یونٹ کے لئے صدر حکیم خان ‘ جنرل سیکرٹری سید نصیراحمد ضلعی کونسل کے لئے بخت محمد اور حبیب اللہ منتخب قرار پائے گئے ضلعی چیئرمین مابت کاکا نے نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں