یوم پاکستان کی مناسبت سے پشین میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد

ارچ تجدید عہد کا دن ہے ،1940 میں جس طرح برصغیر کے تمام مسلمان بلا رنگ و نسل متحد ہوئے اور نیا ملک حاصل کیا اسی طرح آج بھی ہمیں اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے ہمیں دنیا کو دکھانا ہوگا ہمارے نوجوان باصلاحیت اور محب وطن ہیں،رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:51

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے پشین یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کی اختتامی تقریب میںہفتہ کے روزتاج لالا اسٹیڈیم پشین میں منعقد ہوئی تقریب میں رکن قومی اسمبلی مولوئی کمال الدین سیکٹر کمانڈر ایف سی نارتھ بریگیڈئیر لیاقت علی ، اراکین صوبائی اسمبلی سید فضل آغا ، اصغر ترین ، عبدالواحد صدیقی ، ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی ، اسسٹنٹ کمشنر پشین ندا کاظمی سمیت قبائلی و سیاسی رہنمائوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین نے کہا کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے 1940 میں جس طرح برصغیر کے تمام مسلمان بلا رنگ و نسل متحد ہوئے اور نیا ملک حاصل کیا اسی طرح آج بھی ہمیں اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے ہمیں دنیا کو دیکھانا ہے کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت اور محب وطن ہیں جو ملک کی ترقی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے آج کا دن ہمیں اپنے دفاع کیلئے متحد ہونے کا بھی پیغام دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بچے بوڑھے اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ملک کے دفاع کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم اپنے دفاع کیلئے متحد ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر لیاقت علی نے کہا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے پاکستانی پرچم ابد تک لہراتا رہے گا وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی ہاں سے دنیا کے فیصلے ہونگے ہم نے متحد ہو کر ہر محاذ پر پاکستان کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے انہوں نے کہا ترقی کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے سپورٹس فیسٹیول کے ذریعے پشین کے نوجوانوں کو تفریح کا موقع دیا جلد ہی پشین میں تعلیمی فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں شمولیت کے خوہشمند جوانوں کیلئے پی ایم اے ٹیسٹ کی کوچنگ کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ آئی ایس ایس بی ٹیسٹ پاس کرنے والے نوجوانوں کو 1 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا انہوں نے کہا پشین میں بس اڈہ بنایا جائے گا جبکہ بائی پاس کو بھی دو رویہ کیا جائے گا ایف سی اسکول کو کالج کا درجہ دیا جائے گا جبکہ جو نوجوان میٹرک پاس نہیں کر سکتے انہیں ٹیکنیکل تعلیم دی جائے گی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے متحد ہونے سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر لیاقت علی نے کہا کہ اساتذہ کے احترام میں کسی بھی چیک پوسٹ پر ان کی گاڑی کی چیکنگ نہیں کی جائے گی جبکہ پگڑی دستار اور داڑھی والے افراد کے ساتھ عزت سے پیش آنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم مرجائیں گے لیکن کبھی حرام نہیں کھائیں گے اور ملک کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کرنگے بعد ازاں رکن قومی اسمبلی مولوئی کمال الدین سیکٹر کمانڈر ایف سی نارتھ بریگیڈئیر لیاقت علی ، اراکین صوبائی اسمبلی سید فضل آغا ، اصغر ترین ، عبدالواحد صدیقی ، ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی ، اسسٹنٹ کمشنر پشین ندا کاظمی نے یوتھ فیسٹیول میں نمایا ں کارکردگی دیکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے تقریب میں فٹ بال رسہ کشی ، کشتی ، غیژاور اسٹنٹ کے بھی مقابلے ہوئے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں