کھیل کسی بھی معاشرے میں نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،عبدالخالق ہزارہ

صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیل اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے، صوبائی مشیر کھیل و ثقافت

بدھ 24 اپریل 2019 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) کھیل کسی بھی معاشرے میں نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیل اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ کھلاڑی اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے بلوچستان فٹبال ایسو سی ایشن کی جانب سے بلوچستان ڈی سرٹیفکیٹ کو چنگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں کھیلوں کو بہت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو معاشرے میں صحت مند انہ سر گرمیوں کو فروغ ملے گا اور ترقی ہوگی ایک ایسا میکنیزم بنائیں گے جس میں محکمہ کھیل سے منسلک تمام ادارے اس کے پابند ہوں نوجوانوں کے لئے یوتھ پالیسی بنا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوںنے کہا کہ کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کو چنگ اسٹاف اور آفیشلز کو بھی اچھی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہمیں مزید اچھے کھلاڑی میسر آسکیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جان بوجھ کر کھیلوں کے میدان ویران کردیئے گئے جس سے معاشرے میں منفی سوچ پر وان چڑھی اور اس کے باعث ہمیں کافی نقصان پہنچا انہوںنے واضح کہا کہ اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا ماضی میں جنہوں نے کرپشن بد عنوانی اور نا انصافی کرکے جو ظلم کیا اس سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا میرٹ کی پامالی سے ہر شعبہ متاثر ہوا لیکن ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے سب کو انصاف ملے گا ٹیلنٹ کو آگے لے جائیں گے اور کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں