کوئٹہ،پشتون ایس ایف صوبائی کا یونیورسٹی آف بلوچستان میں کرپشن پر تشویش کا اظہار

جامع کو دیئے گئے اربوں روپے کرپشن کی نظر

بدھ 24 اپریل 2019 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پشتون ایس ایف صوبائی پریس ریلیز میں یونیورسٹی آف بلوچستان میں کرپشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامع کو دیئے گئے اربوں روپے کرپشن کی نظر ہوگیا من پسند لوگوں کو ٹھیکے دیئے گئے جس میں کرپشن فرسنٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جامع کے وائس چانسلر نے اساتذہ اور دیگر ایڈمن بلاک میں قائد کے برخلاف سینڈایکیٹ کو نظر انداز کر کے اپنی من پسند عزیز واقارب کی بنیاد پر میرٹ کے بر خلاف لوگوں کو تعینات کئے گئے میرٹ کی کھلم کھلی خلاف ورزی کی گئی طلباء کو بیسوں کی وجہ سے امتحانات میں فیل کیا جاتا ہے طلباء کو وزیر اعظم کی طرف سے معاف کیا گیا فیس بھی طلباء سے وصول کیا گیا اور دوبارہ ان کی فیس ری فنڈ نہیں کیا جارہا ہے اور یونیورسٹی کے سربراہ دوسرے انتظامیہ سے حکمران ففیسوں کو ہڑپ کیا جارہا ہے ہمارا حکام بالا سے اور نیب کے ذمہ داران سے پر زور اپیل ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے وی سی جو تعلیم کے نام پر مالی کرپشن میں ملوث ہے ان کے آزادانہ طور پر اپنے پوسٹ ہٹا کر تحقیقات کریں اور یونیورسٹی آف بلوچستان کو مزید تباہی سے بچایا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں