بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میں انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ ،خاتون ورکر جاں بحق ،ایک زخمی

جمعرات 25 اپریل 2019 18:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میں انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ خاتون ورکر جاں بحق ایک زخمی ، پولیس کے مطابق جمعرات کو چمن کے علاقے سلطان زئی میں موٹرسائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون پولیو ورکر نسرین جاں بحق ہوگئی جب کہ 24 سالہ راشدہ شدید زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد سلطان زئی کے علاقے میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی گئی جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا مزید کاروائی جاری ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں