وفاقی حکومت مسلم لیگ(ن)اورشریف خاندان کے خلاف سازش کے تحت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ، جمال شاہ کاکڑ

سیلاب متاثرین کے فنڈز سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں ہے وفاقی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے منفی ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے مگر مسلم لیگ(ن)ان تمام ترسازشون کو ناکام بنائینگے برطانوی حکومت نے سیلاب متاثرین فنڈ کے حوالے سے خود تردید کر دی اور اس کیس میں بھی حکومت کا بڑا ہاتھ تھا وہ جعلی طریقے سے مسلم لیگ(ن)کو پھنسا نا چاہتے تھے مگرخود ناکام ہوگئے،صوبائی جنرل سیکرٹری

پیر 15 جولائی 2019 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مسلم لیگ(ن)اورشریف خاندان کے خلاف سازش کے تحت انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں سیلاب متاثرین کے فنڈز سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں ہے وفاقی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے منفی ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے مگر مسلم لیگ(ن)ان تمام ترسازشون کو ناکام بنائینگے برطانوی حکومت نے سیلاب متاثرین فنڈ کے حوالے سے خود تردید کر دی اور اس کیس میں بھی حکومت کا بڑا ہاتھ تھا وہ جعلی طریقے سے مسلم لیگ(ن)کو پھنسا نا چاہتے تھے مگرخود ناکام ہوگئے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اب ہر جگہ ناکامی مل رہی ہے اور اپنے ساکھ کو بچانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنارہے ہیں مگر ہم کسی بھی صورت حکومت کے بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے موجودہ حکومت 25جولائی کو ہونے والے احتجاج سے خوفزدہ ہے اس لئے وہ اب موقع کے تلاش میں ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کو کسی نہ کسی طریقے سے دیوار سے لگا یا جائے مگرایسا ممکن نہیں ہے مسلم لیگ(ن)حکومت کے خاتمے تک اپناجدوجہد جاری رکھیں گے اور 25جولائی کو ہونیوالے احتجاج میں مسلم لیگ(ن)کے کارکن اور عہدیدار اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں