ملک کو چلانے کاواحد راستہ آئین کی بالادستی ہے،محمود خان اچکزئی

تمام سیاسی وجمہوری قوتیں ملک کوبچانے کیلئے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اگر تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں تویہ ملک تا قیامت چل سکتا ہے ،سربراہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ) اگر قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوئی تو پھر ہم گارنٹی نہیں دے سکتے ملک کوبحرانوں سے بچانے کیلئے تمام ادارے اپنا کردار اد ا کریں آزادی مارچ کی حمایت کی ہے اب کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے آزادی مارچ کوروکنے کی کوشش کی گئی توہرصوبے میں وہ جمہوری ہنگامہ کھڑا کرینگے کہ پھر کوئی وہاں حکمرانی نہیں کرینگے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کاواحد راستہ آئین کی بالادستی ہے تمام سیاسی وجمہوری قوتیں ملک کوبچانے کیلئے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اگر تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں تویہ ملک تا قیامت چل سکتا ہے اگر قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوئی تو پھر ہم گارنٹی نہیں دے سکتے ملک کوبحرانوں سے بچانے کیلئے تمام ادارے اپنا کردار اد ا کریں آزادی مارچ کی حمایت کی ہے اور اب کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے آزادی مارچ کوروکنے کی کوشش کی گئی توہرصوبے میں وہ جمہوری ہنگامہ کھڑا کرینگے کہ پھر کوئی وہاں حکمرانی نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ ملک میںآئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے ملک چلانے کیلئے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا اگر جمہوری اداروں کو مضبوط نہیں کیا گیا تو ملک کے حالات مزید گھمبیر ہوسکتی ہے 70سالوں میں جوکچھ ہوا ہے اس کو اب ہمیں بولنا ہوگا ورنہ اگر ہم غلطی کرینگے تو اس کے پھر خطرناک نتائج برآمد ہونگے ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے کیونکہ آئین کے بغیر کوئی بھی ادارہ کام نہیں کرسکتا جب تک ملک میں آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے پاکستان ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے یہاں کوئی کسی کا آقا یا غلام نہیں ہے ملک کو چلانے کیلئے آئین کی پاسدار ی ہونی چاہیے اگر آئین کی پاسداری نہیں ہوئی تو کوئی بھی بحرانوں سے نہیں بچے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان رضارکارانہ فیڈریشن ہے یہاں کوئی کسی کا آقا نہیں اور نہ ہی کوئی غلام ہے ہم رضاکارانہ طور پر اس فیڈریشن میںرہتے ہیں اور اس کا ایک آئین ہے آئین میں تمام ادارے اپنے حدود میں رہیں اگر ملک کے ادارے صرف یہ مہربانی کرے کہ وہ آئین کی پاسداری کرے تو تمام مسائل حل ہونگے اگر ہم سب آئین کااحترام کرتے تو پاکستان دنیا کابہترین ملک بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کے سربراہان گول میز کانفرنس بلائیں جس میں عدلیہ،اسٹیبلشمنٹ ،افواج پاکستان،وکلاء سمیت ہر طبقہ شامل ہو آئیں اکھٹے بیٹھ کر مستقبل کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کریں اس ملک کے چلانے اور بچانے کاواحد راستہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو چلانے کاواحد راستہ آئین کی بالادستی ہے تمام سیاسی وجمہوری قوتیں ملک کوبچانے کیلئے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اگر تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں تویہ ملک تا قیامت چل سکتا ہے اگر قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوئی تو پھر ہم گارنٹی نہیں دے سکتے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں