جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کا اہم اجلاس

سوشل میڈیا ٹیم کو مزید ڈسپلن میں لانے کیلئے تمام ممبران کیلئے خصوصی جیکٹ اور پریس کارڈ جاری کیئے جائیں گے، فیصلہ

پیر 21 اکتوبر 2019 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور چئیرمین سوشل میڈیا ٹیم عبدالغنی شہزاد منعقد ہوا جس میں معاون سیکرٹری اطلاعات حافظ خلیل احمد سارنگزئی معاون سیکرٹری اطلاعات مفتی نیک محمد معاون سیکرٹری اطلاعات مولوی جمال الدین حقانی عبدالقدیم بڑیچ انور خان کاکڑ کلیم خان ناصر حافظ محمد قاسم بنگلزئی ضیا خاکسار خالق ذاکر عمران کاکڑ سعداللہ سعدی محمد فیصل اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کے فیصلے کے مطابق سوشل میڈیا ٹیم کو مزید ڈسپلن میں لانے کیلئے تمام ممبران کیلئے خصوصی جیکٹ اور پریس کارڈ جاری کیئے جائیں گے بعد ازاں شعبہ اطلاعات کی جانب سے اراکین کے اعزاز میں "ٹی پارٹی " کا اہتمام کیا گیا اجلاس میں غور و خوض کے بعد تمام اراکین کو پابند کیا گیا کہ وہ جماعتی نظم کی پاپندی اور مشاورت کو اہمیت دیتے ہوئے آنے والے دور میں قیادت کے فیصلوں کے منتظر رہے سوشل میڈیا پر تمام افراد کی کارکردگی کو رپورٹ کیا جائے گا اور جماعتی نظم کے برعکس سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایکسپرٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں طے ہواکہ تمام یونٹوں کے بیانات کی اشاعت کی ذمہ داری مولانامحمد طاہر توحیدی کو سونپ دی گئی جو ضلعی جماعت کی پالیسی کے تحت ہی بیانات کی اشاعت کو یقینی بنائیں گے اس سلسلے میں ترتیب اور طریقیہ کار کے حوالے سے تفصل کیلئے ذمہ داران سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں کے امرا ونظما مجلس عاملہ پریس سیکرٹریز اور مجلس شوری کے اراکین کے رابطہ اور واٹسپ نمبرز اور اجلاسات کی بروقت خبر دینا ضلعی معاون مولوی جمال الدین حقانی کے ذمہ لگادیا گیا تاہم دیگر ساتھی ان کی معاونت کریں گے پریس سیکرٹریز اجلاس رجسٹر اور اخراجات کا حساب و کتاب ضلعی معاون مفتی نیک محمد کے ذمہ لگادیا گیا کوئٹہ کی سطح پر مثالی میڈیا ٹیم کی تشکیل اور پرنٹ میڈیا پر موثر نمائندگی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہوا تمام اراکین اور یونٹوں کے پریس سیکرٹریز کو پابند کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر اختلافی پوسٹوں پر کمنٹس اور تبصرہ کرنے کے بجائے صرف اپنے کاز کے پرچار پر خصوصی توجہ دیں یونٹوں کے پریس سیکرٹریز کو پابند کیا گیا کہ ملکی اور بین الاقوامی ایشوز پر بیانات کی بجائے جمعیت علما اسلام کے اغراض و مقاصد اور سماجی و عوامی مسائل پر بیانات کے اجرا کو یقینی بنائیں شعبہ ابلاغ سے وابستہ تمام اراکین کو ہدایات دی گئیں کہ ذاتی نام ونشو اورتشہیر کے بجائے موجودہ جماعتی نظم کی سرگرمیوں کو مقصد بنا کر اخلاص اور للہیت کو اپنا شعار بنائیں تمام ماتحت پریس سیکرٹریز کا اجلاس ہر دو ماہ بعد منعقد ہوگا جس میں پریس ریکارڈ پیش کرنے کے پابند ہوں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں