نصیرآباد ڈویژ ن محکمہ ریونیو میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے اوپن ٹینڈرز کرائے گئے

جمعہ 15 نومبر 2019 00:03

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء)نصیرآباد ڈویژ ن محکمہ رویونیو کے جونیئر کلرک ،اسٹونوگرافر،اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل کمشنر محمد جان بلوچ کی نگرانی میں اوپن ٹینڈرز کرائے گئے جس میں مختلف ٹیسٹنگ ایجنسیز سی ٹی ایس، او ٹی ایس اور پی ٹی ایس کے نمائندوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے دیگر ممبران ڈو یژ نل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیرآباد غلام سرور پندرانی ڈویژ نل ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ سینئر ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر بشیراحمد شیرازی ایکسین بی اینڈ آر فاروق احمد ترین شامل تھے اوپن ٹینڈرز میں تمام شرائط پر پورا اترنے پر او ٹی ایس کو منتخب کیا گیا اور تمام خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اور ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیئے جائیں گے اس ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے امیدواروں سے خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا تاکہ صاف اور شفاف طریقے سے امیدواروں کا چناؤ عمل میں لایاجاسکے اور میرٹ کی بنیاد پر حقداروں کا حق مل سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں