ملک و قوم کو گرداب کے پھنسے ہوئے بھنور سے نکالنے کے لئے عوامی نمائندوں اور میڈیا کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

آج میڈیا پر بھی کڑا وقت ہے ہمیں تمام مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے لئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے،مرکزی رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو گرداب کے پھنسے ہوئے بھنور سے نکالنے کے لئے عوامی نمائندوں اور میڈیا کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا آج میڈیا پر بھی کڑا وقت ہے ہمیں تمام مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے لئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز روزنامہ ڈان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار احمد زئی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین جنرل سیکرٹری رشید بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے حاجی لشکری رئیسانی گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ڈان ٹی وی کے خلاف ہونے والے ناروا اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا پر کڑا وقت ہے اس مشکل وقت میں تمام نمائندوں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں اور میڈیا کو اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ جس طرح میڈیا کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے نتائج بڑے ہی بھیانک ہوں گے کیونکہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک عراق سمیت دیگر ملکوں میں اس طرح کی کارروائیاں کی گئیں اس کے نتائج بھی ہمارے سامنے ہیں آج ہمارے ملک میں بھی اس طرح کی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے جو کسی بھی طرح جمہوری سیاسی اور صحافتی اعتبار سے درست نہیں ہمیں آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے جمہوریت اور سیاست کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک و قوم کو ان مسائل سے چھٹکارا دلا سکیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں