کلی پشتون باغ I کی در خواست پر و فا قی محتسب نے کیسکو اور پی ایچ ای کو حکم دیکر علا قے کو ٹر ا نسفا ر مرجا ری کر دیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق اہلیان کلی پشتون باغ I نے وفاقی محتسب کوئٹہ میں ایک درخواست دائر کی کہ کیسکو کی لاپرواہی ، زیادتی اور نالائقی سے ان کے علاقے میں لگا ہوا ٹیوب ویل وقت کے ساتھ ناکارہ ہورہا تھا اس معاملے میں پی ایچ ای اور واسا بھی شریک جرم ہیں اس سلسلے میں پی ایچ ای نے کیسکو سے استدعا کی کہ وہ ڈیمانڈ نوٹ جاری کرکے متعلقہ ٹیوب ویل کو ٹرانسفارمر جاری کردے مگر کیسکو کے محکمے نے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی بالآخر تنگ آکر انہوں نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیسکو اور پی ایچ ای کو حکم دیا کہ اپنے معاملات جلد از جلد حل کرکے متعلقہ ٹیوب ویل کو بجلی فراہم کرے تاکہ لوگ صاف پانی استعمال کرسکیں اس پر کیسکو نے متعلقہ ٹیوب ویل کو ٹرانسفارمر جاری کردیا جس پر علاقہ پشتون باغ I کے رہائشیوں نے سکھ کا سانس لیا۔ وفاقی محتسب کی بروقت مداخلت سے ڈھائی سالہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوا اور اہلیان علاقہ کو پینے کے لئے پانی کی فراہمی شروع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں