صحت کے شعبے میں نرسنگ ایک مرکزی کردار کی حیثیت رکھتا ہے نرس ایک پیشہ نہیں بلکہ جذبے کا نام ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

اتوار 12 مئی 2024 18:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں نرسنگ ایک مرکزی کردار کی حیثیت رکھتا ہے نرس ایک پیشہ نہیں بلکہ جذبے کا نام ہے نرس حقیقی جذبہ خدمت خلق کی عظیم ترین مثال ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اتوار کو نرسنگ کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں کہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں انٹر نیشنل سرٹیفکیشن کے حامل نرسنگ کالجز قائم کریں گے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور سرکاری سطح پر معیاری نرسنگ کالجز کے قیام کے لئے تجاویز طلب کرلی گئی ہیںنرسنگ خدمت خلق کا باوقار طبی پیشہ ہے بلوچستان میں شعبہ نرسنگ میں ڈپلومہ کورسز اور تربیت کی فراہمی کے لئے معیاری ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے طبی شعبے میں عالمی ، قومی اور مقامی سطح پر نرسنگ کی ضرورت ہے طے شدہ طبی معیار کے مطابق اسپتالوں میں نرسنگ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں