مادر وطن کی عزت وحرمت پر قربان ہوجانے والے شہداکی مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

اتوار 12 مئی 2024 18:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ مادر وطن کی عزت وحرمت پر قربان ہوجانے والے شہداکی مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ماں کی محبت ، حوصلہ افزائی اور دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اتور کو مائوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ آج ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی ماں کو خاص سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹے شہید کردئیے گئے ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ماں کی محبت ، حوصلہ افزائی اور دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے مدرٹریسا، ڈاکٹر رتھ فا بلقیس ایدھی جیسی عظیم مائوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ماں کی خدمت دراصل انسان کے کردار کی گواہی ہوتی ہے اللہ تعالی نے انسان سے اپنی محبت کے تعارف کا ذریعہ ماں کو بنایاماں کا رشتہ ایک سانجھااورعظیم رشتہ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں