انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی نہتے سات مزدوروں کو بیدردی سے قتل کرنے کی سخت الفاظ میںمذمت

حکومت اور انتظامیہ امن و آمان برقرار رکھنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔ آئے روز نہتے لوگوں کو قتل کرنا اور قاتلوں کا آسانی سے فرار ہونا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، رحیم کا کڑ

اتوار 12 مئی 2024 18:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری، ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی فاروق شاھوانی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی اسلم ترین، سید حیدر آغا، طاہر خان جدون، خان کاکڑ، امردین آغا، حاجی ظہور کاکڑ، اسد خان ترین، شفیع آغا، ، سردار سجاد شاھوانی، ملک محمد حسین شاھوانی، حاجی عبدالباقی اچکزئی، سید غنی آغا، فیض افغان، آمان اللہ خان، عبدالرحیم اچکزئی، سید رشید آغا اور دیگر عہدیداروں نے گزشتہ روز گوادر میں نہتے سات مزدوروں کو بیدردی سے قتل کرنے کی سخت الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ امن و آمان برقرار رکھنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

آئے روز نہتے لوگوں کو قتل کرنا اور قاتلوں کا آسانی سے فرار ہونا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اس لگ رہاہے کہ بلوچستان میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہر طرف قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، لوٹ مار ،اور رشوت خوری کا بازار گرم ہے تاجر برادری اور عوام کا اللہ ہی حافظ و ناصر ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت کررھی ہیں حکومت اور انتظامیہ برائے رہ گئی ھے یہ لوگ اب صرف تنخواہیں لینے اور بینک بیلنس بنانے چکر میں رہتے ہیں شہر وں اور صوبے کا کوئی غم خو ار نہیں ہے تاجر برادری کوہر طرف سے پریشان کیا جارھا ہے مہنگائی حکومت لاتی ہے جرمانے تاجروں کو کیا جاتا اربوں روپے وزیراعظم، وزرا اور انکو لانے والے چوری کرتے سزا عوام کو بھگتنی پڑتی ہے نہ جانے ہمارے ملک کا نظام اور سسٹم کون سے نااہل چلارہے ہیں جوہر دن ہم بربادی کے دلدل میں پھنسنے کے لئے جارہے ہیں جھوٹے آفیسر سے لیکر بڑے آفیسر تک خرد برد میں لگے ہوئے ہیں مگر پوچھنے والا نہیں تاجر برادری آیے روز کے ٹیکسسز ، مہنگائی اور لاقانونیت سے بیزار آچکی ہے مگر ایسا دروازہ نہیں جہاں پر دستک دے کر شکایت کی جا سکے ایسی حالت ھم کیسے کاروبار کر سکتے اور ملک کیسا ترقی کرسکتا ہے ہمیں بربادی کی طرف دھکیلا جارہا ہے لیکن ہم بے بس کچھ نہیں کرسکتے ماسوائے احتجاج کے جس طرف اب ہم جانے پر مجبور ہوچکے ہیں موجودہ حکومت نے عوام اور تاجر برادری کا جینا حرام کے دیاہے انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز گوادر میں نہتے 7 مزدوروں کو قتل کرنا ظلم و بربریت کی انتہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں