بلوچستان اور سندھ کو ملانے والی قومی شاہراہ کیلئے 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،صوبائی وزیرمیر عارف جان محمد حسنی

بدھ 11 دسمبر 2019 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر مواصلات میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کو ملانے والی قومی شاہراہ کیلئے 2ارب روپے مختص کردی گئی محکمے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے بہتری لائی گئی ہے محکموں میں ردوبدل اورکسی سے محکمہ لینا وزیراعلی بلوچستان کے صوابدیدی اختیارات ہییہ با ت انہوں نے صحافیوں کی ایک ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سابق صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی خدمات قابل تعریف ہے لیکن محکمے سے فارغ یا اور کوئی محکمہ وزیراعلی بلوچستان کے صوابدیدی اختیارات ہے مزید تبدیلی اور کسی کو فارغ کرنا میرے علم میں نہیں اور نہ ہی اس طرح کوئی تجویز ہے انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے سے جو کرپشن ماضی میں ہورہی تھی ان کو ختم کرنے کیلئے کوشش شروع کی ہے اگر100فیصد کرپشن کاخاتمہ نہیں کرسکا تو کم ازکم بہتری لانے کیلئے ہماری کوششیں مثبت ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ محکمے میں تبادلوں کے حوالے سے پہلے کرپشن عام تھا وہ ہم نے آتے ہی ختم کردیا ہے اور اس وقت تبادلے سفارش یا کرپشن کی بجائے میرٹ پر ہورہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جونیئر کے بجائے سنیئر افیسران کو آگے لا کر اس کے تجربے سے استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے کہاکہ اس وقت سی اینڈ ڈبلیو کی زیر نگرانی2ارب روپے سے زائد سندھ اور بلوچستان کو ملانے کیلئے قومی شاہراہ پر کام جاری جبکہ کوئٹہ میں کینسر ہسپتال جیسے اہم پرو جیکٹ بھی زیر غور ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں