صحت مند معاشرے کے لئے ماں اور بچے کی صحت انتہائی ضروری ہے، پیدائش کے موقع پر بچہ کی پہلی خوراک ماں کا دودھ ہے جو بچے کی صحت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘

پولیو تشنج سمیت دیگر موزی امراض سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور وآگہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے ماں اور بچے کی صحت انتہائی ضروری ہے، پیدائش کے موقع پر بچہ کی پہلی خوراک ماں کا دودھ ہے جو بچے کی صحت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ پولیو تشنج سمیت دیگر موذی امراض سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور وآگہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا اپنا مثبت کردار ادا کرے، والدین سول سوسائٹی کے افراد گھر گھر صحت کی سہولیات فراہم کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی ذمے داریوں کا احساس کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلیمنٹری گرلزکالج سبی میں حاملہ خواتین اور بچوں کی غذائی قلت سے بچاؤ کے سلسلے میںبلوچستان نیوٹریشن پروگرام کے زیر اہتمام بلوچستان غذائی پروگرام ماں اور بچہ کی صحت کے حوالے سے ایک روزہ آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایک روزہ آگہی سیمینار سے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسر ڈاکٹر منظور احمد مری ، سبی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختر محمد کھیتران، ڈاکٹر علی احمد بلوچ ، ڈاکٹر عبدالقادر ہارون، یوتھ اتحاد آرگنائزیش کے سردار زادہ میر ابراہیم خان باروزئی ، پی پی ایچ آئی کے منیر احمد رئیسانی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر موہن داس ، ڈاکٹر رخسانہ شریف کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندے لیڈی ہیلتھ ورکرز والدین کی بڑی تعداد موجود تھیں قبل ازین پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری خیر اللہ نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رب نواز کھوسہ نے سرانجام دئیے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ پروگرام کا مقصد ماں اور بچے کی صحت اور غذائی قلت کے خاتمہ کے لئے والدین سول سوسائٹی کے نمائندوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عوام میں شعور وآگہی پیدا کرسکیں انہوں نے کہا کہ کٹ منڈائی بابرکچھ سمیت سبی کے دوردراز علاقوں دیہاتوں میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے پی پی ایچ آئی نیوٹریشن پروگرام بہتر کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو تشنج سمیت دیگر جان لیوا امراض کے روک تھام کے لئے جو ویکیسین دی جاتی ہے اس سے کوئی نقصانات نہیں ہوتے بعض والدین اور لوگوں کو شعور دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایسی بیماریوں کو مکمل خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام اور والدین میں شعوروآگہی کے لئے قلم کاغذ کیمرے کا استعمال یقینی بناکر پولیو سمیت دیگر بیماریوں کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے شانہ بشانہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں انہوں نے کہا کہ مقامی سلح پر گھر گھر صحت کی سہولیات فراہم کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ماں اور بچے کے صحت ماں اور بچے کی غذائی قلت کی روک تھام کے لئے رول پلے کریں انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ ماں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے پیدائش کے فوری بعد بچہ کو مان کا دوھ پہلی غذا کے طور پر دیا جائے جس سے نہ صرف بچے کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ماں بھی صحت مند ہوتی ہے پولیو تشنج سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات ضروری لگائیں تاکہ ماں اور بچہ صحت مند ہو مقررین نے کہا کہ نیوٹریشن پروگرام سے مستفید ہونے کی ضروری ہے ایک روزہ آگہی سیمیناز کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ بچوں اور ماں کی غذائی قلت کا خاتمہ ہوسکے مقررین نے کہا کہ غذائی قلت کی وجہ سے دوران زچگی متعدد ماؤں جان بحق ہوجاتی ہے ایک روزہ آگہی سیمیناز میں ڈاکٹرز نے شرکاء کو غذائی قلت ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوام میں شعور آگہی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں