بم دھماکہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے،ملک خدابخش لانگو

نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں دہشت گردی ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے،رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

منگل 18 فروری 2020 00:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں کچہری کے قریب بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں دہشت گردی ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلہ پست نہیں ہوسکتے دہشتگرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں انہوںنے بم دھماکے میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں شہید ہونے والے شہدا کے خاندانوں کے اس غم کی گھڑی میں انکے ساتھ ہیں انہوںنے شہدا کے لئے بلند درجات اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں