عمران خان سے جتنی توقعات تھیں وہ سب بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں ، بشیرا حمدماندائی

جمعہ 21 فروری 2020 00:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہاکہ عمران خان سے جتنی توقعات تھیں وہ سب بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں ہم مہنگائی بدامنی وبدعنوانی کے خلاف عوامی تحریک کے دوران گھرگھر جائیں گے اور لوگوں کو قائل کریں گے کہ اسلامی نظام کے بغیر ریاست مدینہ کا تصور مکمل نہیں ہوسکتا جس کیلئے اہل و دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے ہم ملکی سطح پر عوام کو متحرک کریں گے اور عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں امرائے اضلاع سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ آٹے اور چینی کے بحران کے نام پر عوام لو ٹا گیا یہ یقیناًً ایک مافیا کی سا زش ہے جوحکومتی چھتری کے نیچے بیٹھے ہیں اس حوالے سے حکومت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں اس مافیا سے نجات کیلئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اورعوامی رابطہ مہم میں مہنگائی بدامنی وبدعنوانی کو ختم کرنے کیلئے ہمارے پروگرامات میں شرکت کریں مہنگائی بدامنی وبدعنوانی کے خلاف تحریک میں عوام کو منظم لٹیروں کو بے نقاب اور قوم کو حقیقی دین دار دیانت دار پارٹی جماعت اسلامی سے متعارف کیا جائیگا امرائے اضلاع صوبائی ذمہ داران اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام سے رابطہ کریں جماعت اسلامی ہی حقیقی متبادل ہے قوم کو جماعت اسلامی کے سواتمام جماعتوں نے باربار دھوکہ دیا ہے وعدے کرکے بھلا دیتے ہیں اور ہر وقت نئے نعرے ،نعرے دعوے اور نئے چہروں کے سامنے یہی پارٹیاں بار بار قوم کو مسلط ہوجاتی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی ترجمان ہے ۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ وزیر اعظم مہنگائی ہونے کا اعتراف تو کررہے ہیں مگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ۔ آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرنے والے حکومتی صفوںمیں موجود ہیں۔ ملک میں اشیاء ضروریہ کی طلب اور رسد کے درمیان کسی قسم کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔ ریلیف پیکیج اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ اس سے بہتری کی امید نظر نہیں آتی۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس معاشی وژن نہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں