مولانا قاری حبیب الرحمان کے انتقال سے تمام دینی طبقے افسردہ ہیں ،جمعیت علمائے اسلام

اسلام کی ترویج اور پیغامِ امن کے پھیلاو میں انکا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہیدین کی تبلیغ واشاعت کے لیے خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں ان کی ساری زندگی اس کام میں صرف ہوئی انکی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امر ضلع کوئٹہ

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ضلعی سینئر نائب امیر مولوی خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مفتی روزی خان قاری مہراللہ مولانا محمد ایوب حافظ مسعوداحمد عبدالغنی شہزاد میر سرفراز شاہوانی حافظ شبیر احمدمدنی حافظ خلیل سارنگزئی حاجی قاسم خان خلجی حافظ مجیب الرحمان ملاخیل نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا قاری حبیب الرحمان رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال سے جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام دینی ومذہبی حلقے افسردہ ہیں اسلام کی ترویج اور پیغامِ امن کے پھیلاو میں انکا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہیدین کی تبلیغ واشاعت کے لیے خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں ان کی ساری زندگی اس کام میں صرف ہوئی انکی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاقاری صاحب کا اسلامی دنیا میں ایک بڑا نام ہے اپنی تمام زندگی دین اسلام کے لیے وقف کرلی تھی اللہ تعالی کی عظمت و کبریائی اور اسی سے سب کچھ ہونے کو بیان کرتے تھے قاری حبیب الرحمان صاحب کء عشروں سے کوئٹہ کے تبلیغی مرکز صدیقیہ مسجد میں مقیم تھے بلوچستان کے ہرکونے میں دعوت تبلیغ کا پیغام پھنچا یا اور انکی تقریر ایک پر اثر دلوں کو تبدیل کرنے والی تھی ان کی علمی ودینی خدمات ہی سے لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلیاں رونماں ہوئیں اورمعاشرے میں اسلامی ماحول کو تقویت ملی ان کی رحلت سے کوئٹہ شہر بہت بڑے محسن سے محروم ہوگیا ہے دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، صوبائی جوائینٹ سیکرٹری سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا مفتی روزی خان، مولانا قاری مہراللہ، مولانا شیخ احمد جان، مولانا محمد ہاشم خیشکی، مولانا محمد ایوب ایوبی ،مولانا عبد الاحد ،مولانا محمد اشرف جان ،مولاناحافظ عبدالحق حقانی ،مولانا غلام نبی محمدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد ،حافظ شبیر احمد مدنی ،مولاناعبدالغفور مدنی، مفتی عبدالسلام رئیسانی، محمد شاہ لالا، حاجی ولی محمد بڑیچ ،حافظ سراج الدین، ظفراللہ کاکڑ، مفتی رحمت اللہ، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد ،حافظ خلیل احمد سا رنگزئی، مولانا جمال الدین حقانی، مولانا محمد طاہرتوحیدی ،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی، چوہدری محمد عاطف ،میر فاروق لا نگو،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا محمد عارف شمشیر، ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ،حاجی عبداللہ سلیمانخیل ،عبداللہ خان ناصر، حاجی صالح محمد، مولانا سردار محمدنورزئی، سالار حافظ مجیب الرحمن ملا خیل، حاجی صادق دین ایڈووکیٹ،حافظ مفتی ابوبکر، مولاناسیدسعد اللہ آغا،حافظ دوست محمد، حافظ رحمن گل نے عظیم مبلغ اور نمونہ اسلاف حضرت مولانا قاری حبیب الرحمن صاحب کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دینی علمی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا یقینا" آج ہم بڑی ہستی سے محروم ہوگئے ہیں انہوں دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں