شاہرگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد 2کانکنوں کو قتل کردیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) شاہرگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد 2کانکنوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو شاہرگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے 2کانکنوں کو اغواء کرلیا جنہیں بعد ازاں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں