صحافی انور جان کیھتران کو حق و سچ لکھنے کی پاداش میں قتل کیا گیا ، نیشنل پارٹی

قتل کا مقصد سماج میں سچائی کو سامنے لانے والوں کو خوف و ہراس کا شکار کیا جائے ہم ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں ، صوبائی ترجمان

جمعرات 6 اگست 2020 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ صحافی انور جان کیھتران کو حق و سچ لکھنے کی پاداش میں قتل کیا گیا تاکہ سماج میں سچائی کو سامنے لانے والوں کو خوف و ہراس کا شکار کیا جائے۔نیشنل پارٹی ایسے گنھانونے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بارکھان میں ریاست کے اندر ریاست کی تشکیل کو عمل میں لایا گیا ہے۔

جہاں ظم وجبر اور قتل غارتگری کو معمول بنایا گیا۔ترقیاتی کاموں کو کرپشن و کمیشن کے نذر کر لیا گیا۔تعلیم و صحت کے اداروں کو زاتی جاگیر میں تبدیل کیا گیا۔روز عوام بیماریوں کے بدولت مررہے ہیں۔چوروں اور ڈاکوں کی سرپرستی حکومتی سطح پر ہورہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انور جان کیھتران نے بارکھان میں ناانصافیوں استحصال اور کشت وخون کے خلاف آواز بلند کیا اور عوام میں ظلم و جبر کے خلاف شعور کو بیدار کرنے کے لیے قلم اور سوشل میڈیا کی طاقت کو استعمال کیا جس پر انور جان کیھتران کو کامیابی ہوئی۔

(جاری ہے)

اور عوام نے ظالموں و منفی اقدامات کے خلاف آواز بلند کیا۔اور جس پر طاقتور و بارکھان دشمن عناصر نے اپنے طاقت و ظلم کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی انور جان کو قتل کیا۔جو کہ قابل مذمت ہے۔لیکن صحافی انور جان نے بارکھان میں جو شعور کی فضا کو پروان چڑھایا وہاں کے عوام ایسے سرکاری نمائندے کو برداشت نہیں کرینگے۔بیان میں کہا گیا کہ انور جان کیھتران کے قاتلوں کو اگر گرفتار نہیں کیا گیا تو نیشنل پارٹی مذید سخت احتجاج کریگا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں