شہرمیں غیر قانونی دو نمبراور جعلی پرمٹ والے رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،عبد الحمید

ٹریفک کے مسائل کے حل کے سلسلے میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کر یک ڈائون ناگرئز چکا ہے، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

بدھ 23 ستمبر 2020 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن عبد الحمید نے شہر میں غیر قانونی اور دونمبری رکشوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ بشیر آحمد بنگلزئی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ عبدالحمید زیری نے آرٹی اے عملہ ٹریفک پولیس اور لیویز کے ہمراہ نواں کلی میں غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے 12رکشے بند جبکہ ٹریفک خواتین کی خلاف ورزی کرنے پر 27رکشوں کو چالان کئے ۔

اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ نے کہا ہے کہ شہرمیں غیر قانونی دو نمبراور جعلی پرمٹ والے رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ٹریفک کے مسائل کے حل کے سلسلے میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کر یک ڈائون ناگرئز چکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں غیر قانونی رکشے ٹریفک کے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ حقیقی رکشے مالکان کے حقوق پر ڈا کہ ڈال رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہیں ہر گز اجازات نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے رکشہ ڈرائیورو ں کو ہدایت کرتے ہوئے کیا ہے کہ ٹریفک خو اتین کی پاسداری اور مسا فروں سے مناسب اور حکومتی اعلامیہ کے مطابق کرایہ وصول کریں جبکہ زائد کرایہ لینے اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی اور دونمبر رکشوں مالکا ن کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا جائے گا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں