پی ڈیی ایم اتحاد چور اور کرپٹ بچا ئومہم چلا رہا ہے،جے یو آئی نظریاتی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی) پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر نے کہا کہ پی ڈیی ایم قوم کومہنگائی اور بیروزگاری کاجھانسہ دے کرچور کرپٹ بچا مہم چلا رہا ہے اپنی بدعنوانیوں، منی لانڈرنگ، احتساب سے بچنے اور این آر او لینے کیلئے قومی اداروں سے جنگ لڑ رہے ہیں ماضی میں ان پاکستان ڈاکو مومنٹ نے ملک کی خزانوں کودونوں ہاتھ سے لوٹ کر قوم کی چمڑہ اتاڑ دئیے ماضی میں ان کرپٹ کااحتساب ہوتا تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی ان کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔

پی ڈی ایم کا سارا ڈرامہ صرف اپنی کرپشن کاپیسہ چھپانے کیلئے ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پرست پشتونستان اورنام نہاد مذہب پرست اسلام کے نام پر سودابازیاں کئے جنکی سیاست اقتدار اورکرپشن کے لیے تھا آج ان کے سیاسی بقا خطرے میں ہے اب اپنے سیاسی ساکھ بچانے کے لیے دھرنوں کی رٹ لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کی نہ کوئی نظریاتی وابستگی ہے اور نہ ہی کوئی وژن۔

ان کا ایک ہی نظریہ ہے کہ وہ اقتدار کاحصہ رہے تاکہ ملک لوٹنے کا تسلسل قائم رکھ سکیں فضل الرحمن اسلام کامقدس نام اور تحفظ ختم نبوت کے مشن کو چوروں کے دفاع کے لیے استعمال کررہا ہے ان کے پیچھے موروثی سیاست کے دوام کی خواہش کارفرما ہے اب عوام ان جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں ان کی سیاست اصولی نہیں حصولی بن چکا ہے اب اقتدار سے چمٹنے کے لیے عوام کوخوشنمانعروں سے دھوکہ دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے کل تک ایک دوسروں پر تنقید کرنے والوں کاراستہ جلسوں سے لے کر پارلیمان تک اپنائے رکھا ہواتھا اب ایک دوسے کے دفاع میں ایسے معلوم ہورہا ہے کہ ایک ماں نے ان کو چنا ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار اور مفادات کی حصول کے لیے جلسوں اور دھرنے کی سیاست کا آ شیانہ بنانا چاہتے ہیں اپوزیشن دلفریب بیانیے نعرے اور ایجنڈے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیاجارہا ہے قوم کی دردوفکر نہیں انہوں نے کہا کہ ان مورثی سیاست دانوں اور مفاد پرستوں کا ٹولہ نے ماضی میں ملک وقوم کے وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا گیا آج تک قوم ان کے کرپشن کی سزابھگت رہی ہے پی ڈی ایم جب اقتدار کے ایوانوں تھے تو قوم ان کو یاد نہ تھے آج اقتدار سے دور ہوتے ہی ان کو قوم کی فکر لاحق ہوئی عوام کو مزید اندھیرے میں نہیں رکھ سکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں