کراچی، یونیورسٹی آف تربت گوادر کیمپس میں نیشنل یوتھ کے نام سے سیمینار

پاکستان امن اکاپیغام پاکستان کے کونے کونے میں پہنچانے کا بیانیہ ہے،مقررین پاکستان کو ترقی دینے کے لیے ہم سب اپنا کردار ادا کرے ،پاکستان کا مستقبل ہمارے نوجوانوں سے وابستہ ہے ہم عہد کر لیں تو وہ دن دور نہیں کے پاکستان ترقیافتہ ممالک کے دوڑ میں شامل ہوںگے،خطاب

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرا م اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے یونیورسٹی آف تربت گوادر کیمپس میں نیشنل یوتھ کے نام سے سیمینار منعقد کیا گیا ،تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ،ڈاکٹر ضیا لرحمان نے کہا کہ پیغام پاکستان امن اکاپیغام پاکستان کے کونے کونے میں پہنچانے کا بیانیہ ہے آج ہم تربت سے ہوتے ہوئے بلا خوف وخطر سفر کر کے گوادر کے ایک تعلیمی درسگاہ میں بیٹھے ہیں اور پاکستان کے زیر سایہ امن اخوت بھائی چارے کے فروغ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ،میں میں یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر انتظامیہ کو گوادر کے غیور طلبا و طالبات سے گزارش کرنا چاہتا ہوں ، پاکستان کو ترقی دینے کے لیے ہم سب اپنا کردار ادا کرے ،پاکستان کا مستقبل ہمارے نوجوانوں سے وابستہ ہے ،انہوں نے کہا کے اگر ہم عہد کر لیں تو وہ دن دور نہیں کے پاکستان ترقیافتہ ممالک کے دوڑ میں شامل ہوں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب کے شرکا سے کرتے ہوئے نادرگل بڑیچ نے کہا کہ آج مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہیں ،کہ گوادر جو اس وقت دنیا میں گیم چینجر کے طور پر ثابت ہونے جا رہا ہیں ،ماضی میں اگر ہم دیکھیں تو امن وامان کے حوالے سے ہر شخص خود کو غیر محفوظ محسوس کرتا تھا ،مگر آج ان شہدا اور فورسز کی قربانیوں کے بدولت آج امن وامان کی فضا بر قرار ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت نوجوانوں پر انویسٹ کرنے کی ضرورت ہیں ،کیوںکہ ملک کی 60 فیصد آبادی 20 سے 30سال کے نوجواںوں پر مشتمل ہیں ،اس وقت گوادر پورٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،اگر ہم اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے تو بیروزگاری پر ایک حد تک قابو پایا جاسکتا ہیں ،گوادر اپنی قدرتی خوبصورتی اور ساحل کے باعث دنیا کے سیاحوں کے لیے تفریحی مقام ہے ،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیاحت کو فروغ دے اورروزگار کے مواقع پیدا کیے جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ میں پر امید ہوں کیآنے والے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا ۔

تقریب میں شریک بلوچستان عوامی پارٹی سنیٹر گوادر کہدہ بابر نے گوادر کیمپسں کے طلبا وطالبات سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کے پیغاما پاکستان کے مطلب اور بیانیہ ہمیں درس دیتا ہیں کہ ہم عدم تشدد کے فلسفے پر کام کریں اور اپنے آنے والے نوجوانوں کو اچھی تعلیم دلوائیں ، انہوں نے کہا کہ ملک کی اکثریت آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اوران سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے بدولت آج بلوچستان کی سرزمین پر امن قائم ہیں اور ہم بخوشی اپنے زندگی کے معمولات گزاررہے ہیں ۔

آخر میں انہوں نے بی آرایس پی اور پیغام پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔یوتھ کانفرنس میں شریک ،ڈاکٹر تاج بلوچ ،اکرم ترین ،این آرایس پی کے یوسف بلوچ ،گوادر ڈیولیپمنٹ اتھارٹی سکول کے پرنسپل ظفر اقبا ل ،ماہر تعلیم ،خدابخش ہاشم ،نے کہا کہ ہم نے اپنے سکولوں کے بچوں کو اداب ،اخلاقیات اور قومی یکجہتی کا درس دے ،کیونکہ اساتذہ کا بچوں کی تربیت سازمیں اہم کردار ہے تقریب کے آخر میں ڈائیریکٹر جی ڈی اے سیکنڈری سکول اعجاز بلوچ نے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور شرکا میں شیلڈ تقسیم کیے گیی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں